شمالی بنگال میں ورچوئل درگا پوجا کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ درگا پوجا قومی یکجہتی کی عمدہ مثال ہے۔ اس تہوار کے دوران بنگالی ثقافت ابھر کر سامنے آتی ہے جس میں تمام رنگ شامل ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ' ریاست مغربی بنگال ہمشیہ ملک کی قیادت کرتی آئی ہے اور مستقبل میں کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرزمین بنگال ایک تاریخی حیثیت کی حامل ہے۔ بنگال نے ملک کو کئی غیر معمولی صلاحیت والی شخصیت دی ہے اور ان شخصیات نے ملک کی قیادت میں کافی اہم رول ادا کیا ہے'۔ سب سے زیادہ نوبل انعام یافتہ شخصیات کی تعداد اسی سرزمین سے تعلق رکھتی ہے۔جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ' بنگال کی ان غیر معمولی شخصیات کا اگر میں نام لینا شروع کروں تو دن ختم ہو جائے گا لیکن نام نہیں۔
انہوں نے بنگال کی خواتین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی خواتین صلاحیت مند ہوتی ہیں۔ خواتین کو ماں درگا بھی کہا جاتا ہے۔ بنگال میں خواتین سے منسلک مرکز کے منصوبوں کا بھر پور فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا بھی ذکر کیا۔ مزید وزیراعظم نے کورونا وائرس کے مدنظر عام لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔ تہواروں کے موسم میں خوب جم کر جشن منائیں اور محفوظ رہیں۔ مغربی بنگال میں وزیراعظم کے اس خطاب کو راست دکھانے کے لیے پارٹی کی جانب سے 78 ہزار بوتھوں پر انتظام کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
'بنگال میں بی جے پی کی حکومت بن کر رہے گی'
رواں برس درگا پوجا کے تعلق سے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان برتری کی جنگ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اب تک 200 سے زائد ورچوئل پوجا کا افتتاح کیا ہے۔