ETV Bharat / city

امفان طوفان: وزیراعظم کی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی - مودی کا ٹویٹ

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کے ذریعہ یقین دہانی کرائی ہے کہ امفان طوفان کی تباہی و بربادی کے بعد بنگال حکومت کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

PM assured the Government of Bengal of all possible cooperation
امفان طوفان: وزیراعظم کی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی
author img

By

Published : May 21, 2020, 9:02 PM IST

وزیرا عظم مودی نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”مصیبت کے اس وقت پورا ملک مغربی بنگال کے ساتھ کھڑا ہے، ہم سب ریاست کے عوام کے لیے دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد سے جلد حالات معمول پر آجائیں گے۔

وزیرا عظم نے لکھا ہے کہ بنگال سے بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں آرہی ہیں، یہ امتحان کی گھڑی ہے اور ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے، این ڈی آر ایف کی ٹیم طوفان سے متاثرہ علاقوں میں کام کررہی ہے اور سینیئر افسران حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے، کورونا سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر اس طوفان نے تباہی مچائی ہے، ہزاروں کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ اس لیے سیاست سے اوپر ہوکر ریاست کی مدد کی جائے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’سب کچھ برباد ہوچکا ہے، تمام ندیوں کے پشتے ٹوٹ چکے ہیں، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کتنے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی سیکریٹریٹ کا ایک بڑا حصہ نو بنو ٹوٹ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کلکتہ میں عمر کا ایک بڑا حصہ گزر گیا ہے لیکن میں نے کبھی ایسی تباہی نہیں دیکھی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں نے اپنے کسی رشتہ دار کو کھو دیا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ اب تک 10 سے 12 اموات ہوچکی ہیں۔ تاہم صحیح تعداد کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں متعدد پل منہدم ہوگئے ہیں۔ بہت سارے مکانات، دریا کے پشتے ٹوٹ چکے ہیں۔ بجلی کے کھمبے ٹوٹ گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 6ماہ قبل آئے’بلبل طوفان‘ کے بعد ہی ا ن ڈیموں کی مرمت کی گئی تھی، ندیوں کے ڈیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کل منگل کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو فون کرکے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہای کرائی تھی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ”بلبل طوفان“ کے وقت بھی مرکز نے مدد کا وعدہ کیا تھا۔ پہلے 11ہزار کروڑ روپے مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔بعد میں 7ہزار کروڑ روپے دینے کی بات کہی اور اب آخر میں صرف ایک ہزار کروڑ روپے مرکز نے بھیجے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کے لیڈر ان کی حکومت کی تنقید کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔ بلبل طوفان میں بھی ریاست کے عوام کی مدد کرنے کے بجائے بنگال حکومت کی ہی تنقیدوں کا سلسلہ شروع کردیا اور تنقیدوں کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے ہیں۔مگر مرکزی حکومت سے مدد لانے میں کوئی بھی کردار ادا نہیں کیا۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ہماری سب سے اپیل ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے بلکہ انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ مدد کرنے کا ہے۔

اس سے قبل کل رات ہی کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ممتا بنرجی کو فون کرکے طوفان سے متعلق جائزہ لیا تھا۔ممتا بنرجی گزشتہ دودنوں سے ریاستی سیکریٹریٹ میں موجود ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.