مغربی بنگال کی سیکریٹریٹ بلڈنگ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ قاسم صدیقی کے درمیان ملاقات ہوئی اور کئی اہم موضوع پر تبادلۂ خیال ہوا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد پیرزادہ قاسم صدیقی نے کہا کہ مغربی بنگال میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے جو مسائل باقی رہ گئے ہیں اسے بھی جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ Anis Khan Death Case
اسی درمیان فرفرہ شریف کے پیرزادہ قاسم صدیقی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ انہیں انیس الرحمٰن خان قتل معاملے میں ایس آئی ٹی کی جانچ پر مکمل بھروسہ ہے۔
پیرزادہ قاسم صدیقی نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ انیس خان قتل کو پندرہ دنوں میں حل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے پندرہ دنوں بعد بھی تفتیش جاری ہے۔ تاخیر سے کوئی پریشانی نہیں ہے صرف قاتل کی گرفتاری ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ انہیں انیس خان قتل معاملے میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی جانچ سے خوش ہیں۔ جانچ بالکل درست سمت میں جاری ہے۔ امید کرتے ہیں کہ مزید چند دنوں کے اندر اندر قاتلوں کو ڈھونڈ نکالا جائے گا۔
دوسری طرف انیس الرحمٰن خان کے والد اب بھی سی بی آئی کی جانچ پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایس آئی ٹی کی جانچ میں تاخیر ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 18 فروری کو ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا میں انیس الرحمٰن خان کو ان کے مکان کے نیچے شدید زخمی حالت میں پایا گیا تھا۔ ہسپتال لے جانے کے دوران ان کی موت ہو گئی تھی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا تھا کہ انیس خان قتل معاملے کا معمہ پندرہ دنوں میں سلجھا لیا جائے گا آج اس واقعے کے ایک مہینہ مکمل ہونے کو ہے۔