ETV Bharat / city

بی جے پی کے ریاستی صدر کو احتجاج کا سامنا - سب فروخت کر دیا

کولکاتا کے مشہور یکو پارک کے سامنے بی جے پی کے ریاستی صدر کو آج مقامی باشندوں کی زبردست مخالفت و احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

protest
احتجاج
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 9:23 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل شمالی 24 پرگنہ ضلع کے یکو پارک کے سامنے بی جے پی کے ریاستی صدر کو عوامی مخالفت و احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

بی جے پی کے رہنما آج اپنے حامیوں کے ساتھ یکو پارک میں چہل قدمی کے لئے پہنچے تھے تبھی چند لوگوں نے ان کی مخالفت شروع کردی۔

protest
احتجاج

دیکھتے ہی دیکھتے مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا جس میں ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما محمد آفتاب عالم بھی اپنے حامیوں کے ساتھ اس میں شامل ہو گئے۔

ترنمول یوتھ کانگریس کے حامی سفید ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے جس پر تحریر تھا سوب بیچے دے بے (سب فروخت کر دیا جائے گا)

پولیس کی مداخلت کے بعد بی جے پی کے رہنما کے لئے وہاں سے جانے کی راہ ہموار کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونی لوگ بنگال کی ترقی میں بڑی رکاوٹ: بی جے پی

بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کوئی احتجاج نہیں ہوا۔ ترنمول کانگریس اپنی ڈوبتی ہوئی کشتی کو ساحل تک لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسی کوشش کے نتیجے میں ترنمول کانگریس کے رہنما عوام کو زبردستی لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ بھارت کی ترقی کے لئے سرکاری اداروں کی نجی کاری ضروری ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی بیت سوج سمجھ کر فیصلہ کر رہے ہیں۔ ان کے فیصلے سے بھارت کو فائدہ ہوگا۔

ترنمول یوتھ کانگریس نیوٹاؤں، راجر ہاٹ صدر محمد آفتاب الدین نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی نجی کاری پالیسی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت تمام منافع بخش سرکاری اداروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرکے عوام کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.