ETV Bharat / city

ویکسین کے لیے شمالی 24 پرگنہ میں احتجاج

شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر علاقوں میں کورونا وائرس کی ویکسین نہیں ملنے پر عام لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔

people protest against shortage of vaccine in north 24 pgs

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 5:18 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اندازے سے کئی گنا زیادہ تیزی سے پھیل رہی رہے اور حالات قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔

ریاست کے تمام اضلاع کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زد میں ہیں، روزانہ 16 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر علاقوں میں کورونا وائرس کی ویکسین نہ ملنے پر عام لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔

ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر صحت مراکز پر لوگ کورونا ویکسین کے لیے آدھی رات سے قطار میں کھڑے رہے لیکن اس کے باوجود عام لوگوں کو ویکسین نہیں ملی۔ ویکسین نہ ملنے پر عام لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور سود پور - مدھم گرام کی ناکہ بندی کردی جس سے گاڑیوں کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی۔

پولیس کو جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کے لیے بڑی مشقت کرنی پڑی اس کے باوجود حالات قابو میں نہیں آ سکے۔

ذرائع کے مطابق شمالی 24 پرگنہ کے، پانی ہٹی، سود پور، کمرہٹی، مدھم گرام، باراسات اور بشیر ہاٹ سے کورونا ویکسین نہیں ملنے پر پرتشدد مظاہرے کی اطلاع ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے علاوہ مرشدآباد، مالدہ، ندیا اور جنوبی 24 پرگنہ میں کورونا ویکسین نہیں ملنے پر احتجاج و مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے جس کورونا کے نئے کیسز اور مرنے والوں کی تعداد تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16 ہزار 687 نئے کیسز آئے جبکہ 71 لوگوں کی موت ہوئی۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.