ETV Bharat / city

جنوبی 24 پرگنہ اور جنوبی کولکاتا میں پولنگ پرامن رہیں

مغربی بنگال کے پانچ اضلاع کے 44 اسمبلی حلقوں میں چوتھے مرحلے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ مکمل ہوئی۔

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 9:15 PM IST

peace fully polling in south 24 pgs and south kolkata

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ، جنوبی 24 پرگنہ اور جنوبی کولکاتا کی آٹھ اسمبلی حلقوں میٹیابرج، بھانگوڑ، مشرقی بہالہ، مغربی بہالہ، قصبہ، جادب پور اور ٹالی گنج میں ووٹ ڈالے گئے۔ اس دوران چند ناخشگوار واقعہ رونما ہوئے باقی چوتھے مرحلے کی ووٹنگ تقریباً پرامن رہی'۔

ویڈیو
خبروں کے مطابق دوران ہوڑہ ضلع کے ڈومجور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان فائرنگ ہوئی اور بموں سے حملہ کیا گیا۔جنوبی 24 پرگنہ کے میٹیا برج اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے امیدوار عبدالخالق ملا اور ان کے حامیوں پر انڈین سیکولر فرنٹ کے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ بوتھ میں بیٹھنے سے روکنے کا الزام عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھانگوڑ میں مقامی باشندوں نے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار نوشاد صدیقی کے خلاف احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی جس کے سبب ماحول کشیدہ ہو گیا۔جنوبی کولکاتا کے جادب پور میں بی جے پی کی امیدوار شرابنتی نے پولیس پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر بی جے پی کے کارکنان کو پریشان کرنے کا الزام عائد کیا۔علی پور میں واقع جنوبی 24 پرگنہ ضلع انتظامیہ نے انتخابی کمیشن کے حوالے سے خبر دی کہ جنوبی 24 پرگنہ اور جنوبی کولکاتا میں چوتھے مرحلے کی پولنگ پرامن رہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دو واقعے کو چھوڑ کر کہیں سے کوئی بڑا واقعہ پیش آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی. اس دوران تمام اسمبلی حلقوں میں 73.16 فیصد ہوئی'۔ چوتھے مرحلے میں کل 1,15,81,022 ووٹرز نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ان کے لیے 15,940 پولنگ مراکز بنائے گئے۔چوتھے مرحلے حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان، سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد، ترنمول کانگریس کے جاوید احمد خان، ترنمول کانگریس کے عبدالخالق ملا اور بی جے پی کی رہنما لاکیٹ چٹرجی سمیت کل 654 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گئی۔واضح رہے کہ مغربی بنگال چار مراحل میں 133 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے۔ مغربی بنگال میں کل 294 سیٹز ہیں جن پر آٹھ مراحل میں ووٹنگ ہونی ہے، آئندہ دو مئی کو ووٹوں کی گنتی ہو گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.