ETV Bharat / city

بنگال میں تیسری بار ماں ماٹی مانش کی حکومت بن رہی ہے: پارتھو چٹرجی - partha chatterjee indicates mamata banerjee

آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری پارتھو چٹرجی نے کہا کہ پانچ مئی کو ممتابنرجی تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بنیں گی اس کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہے۔

partha chatterjee indicates mamata banerjee will 3rd time cm sworn soon

author img

By

Published : May 3, 2021, 10:41 PM IST

اسمبلی انتخابات 2021 میں تاریخی کامیابی کے بعد ترنمول کانگریس سمیت عام لوگوں میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ ترنمول بھون میں آل انڈیا ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری پارتھو چٹرجی اور سنئیر رہنما سبرتو مکھرجی نے نامہ نگاروں سے خطاب کیا۔

پارتھو چٹرجی نے کہاکہ سب سے پہلے ممتابنرجی کے پیغام کو عوام تک پہنچانا ضروری ہے کیونکہ یہ کامیابی 'ماں ماٹی مانش' کی ہے ان تک ہر بات پہچانی ضروری ہے۔'

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما پارتھو چٹرجی نے کہاکہ پانچ مئی کو ممتابنرجی تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کی حلف اٹھا سکتی ہیں۔ اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ تقریب کب اور کہاں ہو گی اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہاکہ عوام کی بھر پور حمایت کی وجہ سے ہی ہمیں کامیابی ملی ہے اور گزشتہ دو مرتبہ سے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ ہم نے اس مرتبہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو شکست دی ہے۔'

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کا کل پیر کو اعلان کیا گیا.294 سیٹوں میں سے 292 سیٹوں کے نتائج آچکے ہیں۔

ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کو 215 کے طور پر واضج اکثریت مل چکی ہے۔ تیسری مرتبہ حکومت بنانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔

مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی کے امیدواروں کی موت ہونے جانے کے سبب وہاں 16 مئی کو الیکشن کرائے جائیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.