کولکاتا: اس مرتبہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی Chief Minister Mamata Banerjee کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamool Congress نے گزشتہ الیکشن سے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔2015 کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ترنمول کانگریس کو 117 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی جب کہ لیفٹ فرنٹ 15 سیٹز جیت کر دوسری پوزیشن پر رہی تھی۔ اس کے باوجود لفٹ فرنٹ اپوزیشن کی کرسی پر بیٹھ نہیں سکی تھی کیونکہ اس کے لئے 16 سیٹوں کی ضرورت پڑتی ہے۔
مزید پڑھیں:
TMC leader Deadly attack: ترنمول کانگریس کے رہنما پر جان لیوا حملہ- Hate Speech Against Muslims in Haridwar: ہری دوار کی دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقاریر
ترنمول کانگریس کی سربراہ کی اس کوشش میں یقیناً لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کمزور ہوگئی۔ اس کی مثال اسمبلی انتخابات 2021 میں دیکھنے کو ملی جب کانگریس اور لفٹ فرنٹ کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔
ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف اپنے مقصد کامیابی ہوئی دوسری طرف بی جے پی لفٹ فرنٹ اور کانگریس کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاست میں مین اپوزیشن جماعت بن گئی ہے۔