مغربی بنگال میں کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع تیز ہواؤں کے ساتھ بارش (کال بیشاکھ) کا سلسلہ جاری ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ آئندہ چند دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے جنگی پور میں بن موسم باراسات کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ تقریباً 30 افراد زخمی ہوگئے۔
جنگی پور تھانے کی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ جنگی پور کے مادھو پور بلاک میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر کے باہر میدان میں بیٹھے ہوئے تبھی بارش شروع ہو گئی اور اسی دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔
پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں منٹو شیخ نام کے ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ چار کنبے کے تقریباً 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں. زخمیوں کو جنگی پور محکمہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جنگی پور میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ ظہرالاسلام کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے منٹو شیخ کے اہل خانے کو مالی مدد کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا منصوبہ گھر گھر راشن کے تحت کھانے پینے کا سامان دیا جائے گا۔