سینئر پولس آفیسر نے کہا کہ مقامی پولس نے اس شخص کو انگلش بازار سے گرفتار کیا اور اس کے بعد سی آئی ڈی کے حوالہ کردیا ہے۔ ہمارے افسران اس سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں تاہم ابتدائی طور پر اس نے الزام کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
مغربی بنگال: پروفیسر مہدی کلام بنے انٹرنیشنل اسٹرانومیکل یونین کے رکن
خیال رہے کہ ہیمت باد سے مہلوک ممبر اسمبلی کے پاس سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا تھا جس میں اس نے دو شخص کو موت کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ سی پی ایم چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے دیبندر ناتھ رائے کی لاش سوموار کو شمالی دینج پور ضلع میں گھر کے قریب ایک دوکان کے باہر لٹکی ہوئی برآمد ہوئی تھی۔
ممبرا سمبلی اور بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ ممبر اسمبلی کا قتل کیا گیا ہے اور یہ خودکشی کا معاملہ نہیں ہے تاہم پولس نے کہا کہ ان کی لاش سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں انہوں نے دو افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کی وجہ سے قتل کررہے ہیں۔