ETV Bharat / city

مسافروں کی کمی کے باعث متعدد خصوصی ٹرینیں معطل - شادی، اور مذہبی تقریبات میں 50 سے زائد لوگوں

مسافروں کی کمی کے باعث مشرقی ریلوے نے سیالدہ اور ہوڑہ ڈیویژن سے متعدد خصوصی ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسافروں کی کمی کے باعث متعدد خصوصی ٹرینیں معطل
number-of-spl-train-cancel-due-shortage-of-passangers
author img

By

Published : May 19, 2021, 9:53 PM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے مغربی بنگال میں جاری پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن کا مشرقی ریلوے پر بھی گہرا اثر دکھائی دینے لگا ہے۔ مسافروں کی کمی کے باعث مشرقی ریلوے نے سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن سے متعدد خصوصی ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسافروں کی کمی کے باعث متعدد خصوصی ٹرینیں معطل

مشرقی ریلوے کا کہنا ہے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنے اور سفر کرنے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آمدورفت پوری طرح سے ٹھپ پڑنے کی وجہ سے سڑکیں ویران ہیں۔ مسافروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے مدنظر سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن سے متعدد خصوصی ٹرینوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے ملازمین، صحت ملازمین کے لیے روزانہ صرف چند ٹرینیں ہی چلائی جائیں گی'۔

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، شادی، اور مذہبی تقریبات میں 50 سے زائد لوگوں کی شرکت ممنوع ہے۔ سیاسی جلسہ و جلوسوں پر مکمل پابندی عائد ہے. جبکہ آخری رسومات کی ادائیگی میں 20 لوگوں سے زیادہ کی اجازت نہیں ہے۔ لوگوں کے لیے ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینما گھروں، جم، اسپورٹس کمپلیکس، ریستوران اور ہوٹل وعیرہ بند رہیں گے۔ اس پر سبھی کو سختی سے عمل کرنا ہی پڑے گا۔ اس کے علاوہ لوکل ٹرین خدمات پہلے ہی معطل کر دی گئی ہے اور اب اس فہرست میں میٹرو ریلوے کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

پرائیویٹ بسیں، آٹو رکشہ سمیت دوسری گاڑیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ لیکن ایمرجنسی حالات میں ٹرانسپورٹ کا استعمال کر سکتے ہیں، جس کی ٹھوس وجہ ہونی چاہیے۔ فیری سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس دوران مودی خانہ، میڈیکل اسٹورز، دودھ اور روز مرہ کی زندگی استعمال ہونے والی ضروری چیزوں سے منسلک کاروباریوں کو تھوڑی راحت دی گئی ہے۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد گیارہ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ اس بیماری سے اب تک بارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.