ETV Bharat / city

بنگال میں ساتویں، آٹھویں مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

notification for seventh and eighth phase assembly polls in bengal issued

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 10:50 PM IST

الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی کے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کی 71 سیٹوں پر الیکشن کے لیے نوٹیفکیشن بدھ کے روز جاری کر دیاہے۔

ساتویں مرحلے میں ریاست کے پانچ اضلاع کی 36 سیٹوں پر الیکشن ہوگا۔ اس مرحلے میں مالدہ پارٹ-1 ، کولکاتا جنوب، مرشد آباد پارٹ-1، مغربی وردھمان اور جنوبی دیناج پور میں 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

وہیں آٹھویں مرحلے میں چار اضلاع کی 35 سیٹوں پر الیکشن ہوگا۔ اس مرحلے میں مالدہ پارٹ-2 کولکاتا نارتھ، مرشدآباد پارٹ ٹو اور ویر بھوم اضلاع میں 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.