ETV Bharat / city

فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے رہنما زخمی - بھیانک شکل اختیار

درگا پور تھانہ کے دودھ پور علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے رہنما شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے۔

fire
فائرنگ
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 7:56 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں فریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آ رہی ہے۔

سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کا دائرہ ریاست کے تمام اضلاع تک پھیل چکا ہے اور روزانہ کہیں نہ کہیں سے کسی کے مرنے یا زخمی کی اطلاع موصول ہوتی ہے۔

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں چند ہفتوں کے دوران بھیانک شکل اختیار کر گئی۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں جاری سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

مغربی بردوان ضلع کے دودھ پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ترنمول کانگریس کے رہنما شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

انتہائی تشویشناک حالت میں ترنمول کانگریس کے رہنما کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن تھوڑی دیر بعد انہیں بردوان میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندون کی فائرنگ میں لکشمن نام کے ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی پر بی جے پی رہنما کی تنقید

پولیس نے مزید کہا کہ فایرنگ میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ انہیں بہت ڈھونڈ نکالا جائے گا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما نے بی جے پی پر جان لیوا حملہ کرانے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی 24 پرگنہ، کولکاتا کے ٹینگڑا، کوچ بہار اور شمالی دیناج پور میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ہیں جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.