مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے اسمبلی انتخابات 2021 کے ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.
اسمبلی انتخابات کے بعد شمالی 24 پرگنہ ضلع سب سے زیادہ سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں سے متاثر ہوا ہے. بیرکپور پارلیمانی حلقے میں روزانہ کسی نہ کسی سیاسی جماعت کے حامی پر حملے کی اطلاع ملتی ہے.
شمالی 24 پرگنہ کے گھولہ تھانے علاقے سے پولیس نے بی جے پی یوتھ مورچہ کے ضلع نائب صدر جئے مہاک کو مختلف مقدمات کے تحت گرفتار کرلیا.
بی جے پی یوتھ مورچہ کے ضلع نائب صدر جئے مہاک نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ‘مجھے سیاسی انتقام کے تحت ہدف بنایا گیا ہے. میں نے اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران بی جے پی کے امیدوار کی جانب سے کام کیا تھا اسی بنیاد پر گرفتاری عمل میں آئی ہے'.
دوسری طرف بی جے پی کے جی گوبند چکرورتی نے کہا ‘جئے بی جے پی کا ایک سرگرم رہنما ہے. اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران انہوں نے پانی ہٹی علاقے میں سرگرم رول ادا کیا تھا اسی بنیاد پر اس کی گرفتاری عمل میں آئی ہے’.
ترنمول کانگریس بیرکپور یونٹ کے رہنما کا کہنا ہے ‘جئے کے خلاف ہتھیار رکھنے کے ساتھ ساتھ متعدد الزامات تھے. اسی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے. ترنمول کانگریس کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے’.
دوسری طرف بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا ‘اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے. اس میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے اعلیٰ رہنما ملوث ہیں. جئے کی گرفتاری بھی سیاسی انتقام کا ایک حصہ ہے’.
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے یوتھ مورچہ کے رہنما جوئے کی گرفتاری بھی سیاسی انتقام کے تحت کیا گیا ہے. اس وقت تک مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے.