ETV Bharat / city

نیوجلپائی گوڑی-مالدہ پسنجر ٹرین پٹری سے اتری - ہریش چندر پور اسٹیشن کی خبر

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور اسٹیشن کے قریب ایک پسنجر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

نیوجلپائی گوڑی-مالدہ پسنجر ٹرین پٹری سے اتری

author img

By

Published : May 30, 2021, 9:55 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے ہریش چندر پور اسٹیشن کے قریب ایک پسنجر ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ یہ واقعہ آج سہ پہر اس وقت پیش آیا جب نیو جلپائی گوڑی سے مالدہ جانے والی پسیجنر ٹرین ہریش چندر پور اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے ہی پٹری سے اتر گئی۔

ذرائع کے مطابق پسیجنر ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا. ٹرین پر سوار تمام مسافر صحیح سلامت ہیں، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے اعلیٰ حکام اور انجنئیرز کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا خائزہ لیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 'بارش کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے، موٹر مین کی مستعدی سے بڑا حادثہ ٹل گیا اور ٹرین پر سوار 100 مسافر بالکل صحیح سلامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی انکوائری ہوگی، دو لوگوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی اور اس کی تحقیقات کریں گے۔ یہ ایک روٹین تحقیقات ہے۔

دوسری جانب ریلوے کرین کی مدد سے پسیجنر ٹرین کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے کافی مشقت کرنی پڑی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ہریش چندر پور اسٹیشن میں داخل ہونے سے پہلے ہمیں زوردار جھٹکا لگا اور ٹرین رک گئی۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی دیر بعد پتہ چلا کہ نیو جلپائی گوڑی - مالدہ پسیجنر ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.