ETV Bharat / city

بہار میں این ڈی اے کی جیت ہوگی: امت شاہ

بہار اسمبلی انتخابات کے آج اخری مرحلہ کے لیے صبح سات بجے سے ووٹ ڈالے جائیں گے ، اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار میں این ڈی اے کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔

بہار میں این ڈی اے کی جیت ہوگی: امت شاہ
بہار میں این ڈی اے کی جیت ہوگی: امت شاہ
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 12:12 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ سے قبل وزیر داخلہ امت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت ہوگی اور نتیش کمار کی ایک بار پھر تاج پوشی ہوگی۔ حالانکہ انہوں نے نتیش کمار کے ریئٹائرمنٹ کے بارے میں کوئی بھی رائے زنی کرنے سے انکار کیا۔

بہار میں این ڈی اے کی جیت ہوگی: امت شاہ

کولکاتہ دورہ کے دوران مرکزی داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بہار میں ایک مرتبہ پھر نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔ اس دوران انہوں نے نتیش کمار پر کوئی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہورہے ہیں جن میں دومرحلے پہلے 28 اکتوبر اور 3 نومبر کو ہوچکے ہیں جبکہ آخری مرحلہ 7نومبر کو صبح سات بجے سے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جس کے لیے ریاست بھر میں زبردست سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس انتخابات کو لے کر جہاں الگ الگ کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں وہیں مرکزی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بار پھر این ڈی اے کی جیت یقینی ہے اور بہار میں این ڈی اے کی ہی حکومت بنے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.