ETV Bharat / city

نندی گرام میں ای وی مشین بدلے گئے، ری کاؤنٹنگ پر ریٹرننگ آفیسر کو جان کا خطرہ - mamta banerjee on recount

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج نندی گرام میں ہوئی اپنی شکست کے متعلق کہاکہ نندی گرام میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ای وی ایم مشین بدلے گئے ہیں۔ آدھے گھنٹے تک بجلی نہیں تھی۔ الیکشن کمیشن ری کاؤنٹنگ کے لیے کیوں راضی نہیں ہے۔ ریٹرننگ افسر کو دھمکی دی گئی ہے۔ اس کے خلاف ہم عدالت جانے کے لیے تیار ہیں۔

"Nandigram Official Said Recounting Order May Risk Life": Mamata Banerjee

author img

By

Published : May 3, 2021, 8:54 PM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے نندی گرام اسمبلی حلقہ میں ہوئی شکست کو منصوبہ بند قرار دیا ہے۔ انہوں کہا کہ میرے ساتھ بھید بھاؤ کیا گیا۔ نندی گرام کے دو زور آوروں نے میرے ساتھ تعصب سے کام لیا۔ میری جیت کا اعلان کر دیا گیا اور پھر تھوڑی دیر میں کہا جاتا ہے کہ میں ہار گئی'۔

ویڈیو

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے بعد آج ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کالی گھاٹ میں میڈیا سے خطاب کیا جہاں انہوں نے نندی گرام کے نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نندی گرام میں دھاندلی کی گئی ہے۔ ای وی مشین بدلے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے میری جیت کا اعلان کر دیا اور پھر کچھ دیر بعد کہا جاتا ہے کہ میں ہار گئی۔

ممتا بنرجی نے آج میڈیا کے سامنے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نندی گرام نتائج کا ایک بار سے ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کرتے ہیں۔'

اس موقع پر انہوں نے ایک ایس ایم ایس کا ذکر بھی کیا اپنے موبائل سے اس ایس ایم ایس کو پڑھ کر سنایا جسے نندی گرام کے ریٹرننگ افسر کا بتا رہا ہے کہ ری کاؤنٹنگ کا حکم دینے سے ان کا قتل کیا جا سکتا ہے ان کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس پر بہت دباؤ ہے اس کے جان کو خطرہ ہے۔'

نندی گرام کے نتائج سے متعلق گذشتہ کل ہی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ گندہ کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ میں نندی گرام کے نتائج کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گی۔ ممتا بنرجی نے آج نندی گرام کے نتائج پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ مجھے ہرانے کے لیے سازش کی گئی ہے۔ نندی گرام میں سرور کو چار گھنٹے تک ڈاؤن رکھا گیا۔ وہاں کے دو زور آور بہت تعصب سے کام لیا ہے۔ آدھے گھنٹے تک بجلی نہیں تھی ای وی ایم مشین بدلے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ری کاؤنٹنگ سے اتنی خوف زدہ کیوں ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.