ETV Bharat / city

کورونا کے خلاف جماعت اسلامی اور مسلم انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ مہم

مغربی بنگال میں جاری کورونا کے قہر کے دوران مختلف تنظیموں کی جانب سے لوگوں کی مدد کرنے اور کورونا کو شکست دینے کے سمت میں انفرادی طور پر کوششیں جاری ہے۔ تاہم جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال اور کولکاتا کا تاریخی ملی ادارہ مسلم انسٹیٹیوٹ نے مشترکہ طور پر مہم شروع کی ہے۔

muslim-institute-and-jamate-islami-started-covid-centre

author img

By

Published : May 24, 2021, 4:32 PM IST

مسلم انسٹیٹیوٹ میں کووڈ ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا گیا ہے ساتھ ہی بہت جلد یہاں آکسیجن سنٹر قائم کیا جائے گا اور ایمبولنس کی بھی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ویڈیو
مغربی بنگال میں کورونا کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے انفرادی طور پر لڑائی جاری ہے۔ کولکاتا شہر میں بھی کئی فلاحی تنظیمیں اس سلسلے می کام کر رہی ہیں۔ جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال گزشتہ برس بھی جب کورونا وبا نے زور پکڑا تھا تو بڑے پیمانے پر لوگوں کی مدد کی تھی۔

جماعت اسلامی اس بار بہت نہایت سرعت اندازی سے کام کر رہی ہیں۔ جبکہ کولکاتا کا تاریخی ملی ادارہ مسلم انسٹیٹیوٹ نے بھی اب کورونا کی لڑائی میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی اور مسلم انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ کوششوں سے مسلم انسٹیٹیوٹ میں کووڈ ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا ہے۔ جہاں پر بر وقت کورونا کے سلسلے میں ہر طرح کی مدد کے لیے لوگ موجود رہیں گے۔

دوسری جانب بہت جلد مسلم انسٹیٹیوٹ میں آکسیجن سنٹر بھی قائم کیا جائے اور ساتھ ہی مسلم انسٹیٹیوٹ کے آس پاس موجود مسلمانوں کی گھنی آبادی کے لیے ایمبولنس کی بھی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے جماعت اسلامی کی طرف تجربہ کار رضاکار ہر وقت مسلم انسٹیٹیوٹ ہیلپ ڈیسک پر کورونا سے متعلق ہر طرح کی مدد کرنے اور لوگوں کی رہنمائی کرنے لیے موجود رہیں گے۔

مسلم انسٹیٹیوٹ کے اہم رکن نوشاد مومن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کورونا کے بڑھتے خطرات اور لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ہم نے جماعت اسلامی کے ساتھ رابطہ کیا، کیونکہ جماعت اسلامی کو اس طرح کے فلاحی کاموں کا اچھا تجربہ ہے۔ ہم نے ان کے ساتھ ملکر کووڈ ہیلپ ڈیسک مسلم انسٹیٹیوٹ میں افتتاح کیا ہے۔ مسلم انسٹیٹیوٹ اس سلسلے میں آئندہ بھی مزید کام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔'

muslim institute and jamate islami started covid centre
جماعت اسلامی اور مسلم انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ کوششوں سے مسلم انسٹیٹیوٹ میں کووڈ ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا ہے

ہم یہاں پر آکسیجن سنٹر قائم کریں اس کے لیے کام شروع ہو چکا ہے اس کے علاوہ جماعت اسلامی کی طرف سے ایک ایمبولنس کا انتظام کیا گیا ہے جو مسلم انسٹیٹیوٹ کے احاطے میں 24 گھنٹے لوگوں کی مدد کے لیے موجود رہے گا۔

جماعت اسلامی کولکاتا ضلع کے سیکرٹری جاوید اختر نے بتایاکہ' جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال گذشتہ برس بھی نہایت سرگرمی سے اس سلسلے میں کام کرچکی ہے۔ کولکاتا میں مفت آکسیجن سنٹر جماعت اسلامی نے قائم کیا ہے۔ کولکاتا کے لوگوں کو کافی مدد ملی ہے۔ مسلم انسٹیٹیوٹ ایک تاریخی ملی ادارہ ہے ہم نے اس کے اشتراک سے یہاں پر ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کے ہے۔ یہاں سے کووڈ سے متعلق ہر طرح کی رہنمائی کی جایے گی چاہے وہ آکسیجن مہیا کرانا یا ہسپتال میں بیڈ کی دستیابی کا معاملہ ہو یہاں پر 24 گھنٹے ہمارے رضاکار لوگوں کی مدد کے لئے موجود رہیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.