ETV Bharat / city

شھبندو ادھیکاری سے مکل رائے بہتر ہیں: سوگتا رائے - etv bharat urdu

سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ شھبندو ادھیکاری کے مقابلے مکل رائے لاکھ گناہ بہتر ہیں۔'

شھبندو ادھیکاری سے مکل رائے بہتر ہیں: سوگتا رائے

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 7:38 PM IST

مغربی بنگال کی سیاست میں اس وقت سب بڑا سوال ہےکہ کیا سنئیر رہنما مکل رائے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے والے ہیں۔ تقریباً چار سال پہلے پارٹی میں دوسری سب سے اہم پوزیشن کو لے ممتا بنرجی سے اختلاف ہونے کے بعد مکل رائے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔

مکل رائے کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں واپسی کو لے کر ایک بار بنگال کی سیاست میں قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔ اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے رکن پارلیمان اور سنئیر رہنما سوگتا رائے نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شھبندو ادھیکاری کے مقابلے مکل رائے لاکھ گناہ بہتر ہے۔

رکن پارلیمان سوگتا رائے کہا کہ شھبندو ادھیکاری اور مکل رائے کے درمیان کافی فرق ہے۔ شھبندو ادھیکاری نے پارٹی چھوڑنے کے بعد ممتا بنرجی کو بہت ہی برا بھلا کہا اور اپنی واپسی کے تمام راستے بند کر لیے ہیں، لیکن مکل رائے پارٹی چھوڑنے کے بعد کبھی بھی ممتابنرجی اور ابھیشک بنرجی کو لے کر کوئی غلط بات نہیں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے قائم سے لے 34 برس بعد لفٹ فرنٹ کی حکومت گرانے میں ہر وقت ممتابنرجی کے ساتھ رہنے والے مکل رائے ایک شریف سیاسی رہنما ہیں۔ اسی وجہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی بھی مکل رائے کے خلاف کچھ نہیں کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے سالٹ لیک کے ایک ہسپتال میں زیر اعلاج مکل رائے کی اہلیہ کی عیادت کرنے کے لیے پہنچ گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی مکل رائے کی ترنمول کانگریس میں دوبارہ واپسی کو لے کر قیاس آرائی تیز ہو گئی۔ سوگتا رائے کے بیان کے سبب اس قیاس آرائی کو مزید ہوا ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.