ETV Bharat / city

رکن پارلیمان سنیل منڈل کا ترنمول کانگریس میں جلد واپسی کا اشارہ

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 10:32 PM IST

رکن پارلیمان سنیل منڈل نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ جلد واپسی کا اشارہ دے دیا ہے۔

MP Sunil Mandal hints at early return to Trinamool Congress
رکن پارلیمان سنیل منڈل کا ترنمول کانگریس میں جلد واپسی کا اشارہ

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے پارٹی بدلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسمبلی انتخابات 2021 سے قبل بی جے پی نے دل بدل کا جو کھیل شروع کیا تھا حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اسے ختم کرنے والی ہے۔ اس کھیل کی دوسری اننگز میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ہاتھوں بی جے پی کو مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پارٹی بدلنے والوں کی فہرست لمبی ہوتی جا رہی ہے. اس میں رکن پارلیمان سنیل منڈل کا نام بھی جڑنے والا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن پارلیمان سنیل منڈل نے جلد ہی گھر واپسی کا اشارہ دیا ہے۔

رکن پارلیمان سنیل منڈل کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے باوجود انہیں قبول نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں نئے اور پرانے کو لے کر جنگ چھڑی ہوئی ہے. بی جے پی کے پرانے ورژن ہنما پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو اب تک تسلیم نہیں کر پائے ہیں. اسی وجہ سے پارٹی اندرونی انتشار کا شکار ہے.

رکن پارلیمان سنیل منڈل کا کہنا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے اور وہ اپنی غلطی کو سدھارنے کے لئے ہی ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونا چاہتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ انہیں تھوڑی پریشانی ہو سکتی ہے لیکن مستقبل میں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.