ریاست مغربی بنگال میں کانگریس پارٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ' سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو جو ہدایات دیں پورے ملک نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ' ہم سبھی کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اس سے مسئلے کے حل نکلنے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔ اب سب کچھ کمیٹی پر منحصر ہے کہ' وہ اس مسئلے کو کس طرح اور کب تک حل کرے گی۔ پورے ملک کو اس کا انتظار ہے'۔
ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ' کمیٹی میں شامل اراکینِ پر ساری ذمہ داریاں آئیں گی اور ان پر ہی سب کچھ منحصر ہو گا۔ پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' کسانوں کے مطالبات نہیں مانے گئے تو نئے زرعی قوانین کے خلاف تحریک لمبے عرصے تک جاری رہے گی۔
لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ' مکمل اکثریت حاصل ہونے کے سبب بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ایک انچ زمین چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہی واحد پارٹی ہے جو روز اول سے ہی مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کی مخالفت کرتی آرہی ہے۔
مزید پڑھیں: این آر سی مخالف تحریک ایک بار پھر سے کولکاتا میں شروع کی جائے گی
مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے اس قوانین کی مخالفت تو کی ہے، لیکن اس قوانین کے خلاف ووٹ کی جب بات آیی تو وہ پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کرکے چلی گئی۔