ETV Bharat / city

چٹ فنڈ کمپنیوں سے ایک ایک روپیہ وصول کریں گے: عبدالمنان

مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما عبد المنان نے کہا کہ ریاست میں اقتدار میں آنے پر چٹ فنڈ کمپنیوں سے ایک ایک روپیہ وصول کریں گے۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں سی بی آئی کی کارروائی کے دوران چٹ فنڈ کمپنی روز ویلی کے مالک کی بیوی شبھرا کونڈو کی گرفتاری کے بعد اس معاملے پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔

abdul mannan
عبدالمنان
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 10:20 PM IST

کانگریس اور لیفٹ فرنٹ کے رہنماؤں نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لینے کی کوشش کی۔ مغربی بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی قیادت والی حکومت بنتی ہے تو سب سے پہلے چٹ فنڈ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اقتدار تبدیلی کے چٹ فنڈ کمپنیوں سے ایک ایک روپیہ وصول کریں گے اور غریب عوام کو ان کی رقم واپس کرنے کا سارا انتظام کیا جائے گا۔

حزب اختلاف کے رہنما نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی چٹ فنڈ کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر بدعنوانی کرنے کا موقع ملا۔

چیٹ فنڈ کمپنیوں نے ہزاروں غریب عوام سے کیی لاکھ کروڑ روپے وصولی کی۔اس کا کچھ حصہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے پاس بھی گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو شکست دے سکتا ہے۔

کانگریس اور لیفٹ فرنٹ اتحاد کو عوام کی حمایت حاصل ہے اسی کی بدولت بنگال کی سرزمین پر تبدیلی لائی جاے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.