ETV Bharat / city

اقلیتوں کے ووٹز ترنمول کانگریس کو ہی جائیں گے:عرفان خان - فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی

ترنمول کانگریس کے رہنما محمد عرفان خان نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور انڈین سیکولر فرنٹ پر اقلیتوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

Irfan khan
عرفان خان
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 1:45 AM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

امت شاہ، پارٹی کے صدر جے پی نڈا، کیلاش وجے ورگیہ سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں کی مدد سے بی جے پی مغربی بنگال میں پہلی مرتبہ حکومت بنانے کا خواب دکھنے لگی ہے۔

ویڈیو

کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو سخت چیلنج پیش کرنے کے لیے کمر کس کر میدان میں اتر چکی ہے۔

دل بدل کے کھیل میں ابتدائی نقصان کے باوجود ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس مضبوطی سے کھڑی ہے اور بنگال کے اقتدار پر قبضہ جمانے کی جی توڑ کوشش میں مصروف ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما اور وارڈ نمبر 66 کے اقلیتی سیل کے صدر محمد عرفان خان نے مجلس اتحاد المسلمین اور انڈین سیکولر فرنٹ میں بنگال کے عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کا بنگال کے مسلمانوں پر کوئی اثر نہیں ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل افواہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ اس وقت اپوزیشن جماعتیں یہ کام اچھی طرح سے کر رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ لوگ تو بہت کچھ کہتے ہیں لوگوں کا کام ہے کہنا۔ ترنمول کانگریس مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے والی ہے، بس وقت کا انتظار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک کولکاتا کے مسلمانوں کی بات ہے تو وہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کسی دوسری پارٹیوں کے بارے میں سوچتے بھی نہیں ہیں۔ ترنمول کانگریس پچھلی مرتبہ سے کہیں زیادہ سیٹز حاصل کرکے اقتدار میں آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.