ریاست مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر جاوید احمد خان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہر ایک کی زندگی میں کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے، اسی کے تحت ہر انسان اپنی منزل کی طرف بڑھتا ہے، میرے بھی کئی مقاصد ہیں، جن میں سب سے اہم عوام کی خدمت انجام دینا ہے۔'
ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ 'اللہ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، اس کے لئے میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، اللہ نے مجھے عوام کی خدمت انجام دینے کے لئے پیدا کیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ میں ابتدائی دنوں سے عوام کی خدمت کرنے کو اپنی زندگی کا مقصد بنا چکا ہوں اس مقصد کے تحت آج تک کام کرتے آ رہا ہوں اور مستقبل میں بھی کرتا رہوں گا۔
ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ 'میرے پاس آنے والے تمام اسمبلی حلقوں کے لوگوں کی میں مدد کرتا ہوں، اس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'عوام کی دعاؤں کی بدولت ہی مشکل ترین حالات سے نجات پا کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ترنمول کانگریس کے ابتدائی دنوں سے پارٹی سے منسلک ہوں اور مستقبل میں بھی ساتھ رہوں گا۔'
وزیر جاوید احمد خان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی عوامی رہنما ہیں اور وہ اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کر چکی ہیں۔ میں نے ان کی غیر معمولی جدوجہد سے متاثر ہو کر ہی عوام کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کے تعلق سے انہوں نےکہا کہ شھبندو ادھیکاری، دنیش ترویدی سے ترنمول کانگریس نہیں ہے، لوگ آتے ہیں اور جاتے ہیں لیکن پارٹی اپنی جگہ پر ہی قائم رہتی ہے۔
مزید پڑھیں: کشمیری نوجوان کب رہا ہوں گے؟ لوک سبھا میں اویسی کا سوال
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں کو بیان بازی کرتے وقت زبان پر کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہے، ہاں اتنا ضرور کہوں گا کہ زبان اچھی رکھیں تاکہ ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل کے لئے راستہ کھلا رہے۔