ETV Bharat / city

زبان کے بغیر ہماری کوئی شناخت نہیں: وزیر جاوید احمد خان - عالمی یوم مادری زبان

ترنمول کانگریس کے وزیر جاوید احمد خان نے عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر کہا کہ مادری زبان انسانوں کی شناخت ہے۔ اس کے بغیر کسی کی کوئی اہمیت نہیں ہے،

minister javed ahmed khan
وزیر جاوید احمد خان
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 8:03 PM IST

عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر مغربی بنگال کے تمام اضلاع اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں جوش و خروش کے ساتھ مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مختلف ثقافتی تقریبات اور خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ وہیں، ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ مادری زبان کی شناخت کے لیے شروع ہونے والی تحریک کے سبب ہی بنگلہ دیش کا قیام عمل میں آیا۔

ترنمول کانگریس کے وزیر جاوید احمد خان

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور مغربی بنگال میں عالمی یوم مادری زبان کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ دونوں جگہوں پر اس دن کو تہوار کی طرح منایا جاتا ہے۔

یوم مادری زبان کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ مادری زبان انسانوں کی شناخت ہے۔ اس کے بغیر کسی کی کوئی اہمیت اور شناخت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زبان ہماری پہچان ہے۔ اس کے بغیر ہمارا کوئی وجود نہیں ہے۔ زبان کی بنیاد پر ایک ملک کا نقشہ منظر عام پر آنا کسی بھی قیمت پر قابل فراموش نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.