ETV Bharat / city

مغربی بنگال قومی یکجہتی کی عمدہ مثال ہے: وزیر جاوید احمد خان

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 10:17 PM IST

ریاستی کابینی وزیر جاوید احمد خان نے مفت طبی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے بنگال کو ملک کی قومی یکجہتی کی عمدہ مثال قرار دیا۔

minister javed ahmed khan says bengal ideal example of national integrity in our country
کابینی وزیر جاوید احمد خان اور ڈاکٹر کفیل احمد خان

مغربی بنگال کے قصبہ اسمبلی حلقے کے وارڈ نمبر 66 کے مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا میں مفت طبی کیمپ سے خطاب کرتے کابینی وزیر جاوید احمد خان نے ڈاکٹر کفیل خان کے ساتھ ہوئی نا انصافی کو افسوسناک المیہ قرار دیا۔

ویڈیو
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' ڈاکٹر کفیل خان کے چار برس برباد ہو گئے۔ اس کا حساب کون دے گا۔ اس تعلیم یافتہ نوجوان کی غلطی کیا تھی۔ انہوں نے فرض کو نبھاتے ہوئے بچوں کی جان بچانے کی کوشش کی تھی۔ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے کہاکہ کفیل خان ایک ایماندار شخصیت ہیں۔ ان کی ایمانداری نے ہی انہیں ان کا کھویا ہوا وقار دوبارہ دلانے میں اہم رول ادا کیا'۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔ کسی کو بھی ذرا برابر کوئی تکلیف نہیں ہوتی ہے'۔ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال ملک کی قومی یکجہتی کی عمدہ مثال ہے۔ اس کی جڑیں اتنی مضبوط ہے کہ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔'
minister javed ahmed khan says bengal ideal example of national integrity in our country
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (مغربی بنگال ) کے صدر ڈاکٹر قاسم کو میمنٹو سے نوازا گیا
انہوں نے کہاکہ حاجی محسن علی، قاضی نذرالاسلام، رابندر ناتھ ٹائیگور، سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر بدھان چندر رائے، سابق گورنر نورالہدا، سمیت تمام بڑی شخصیات کی مثال پیش کی۔'

توپسیا فٹبال گراؤنڈ میں منعقد مفت طبی کیمپ کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ تمام مذاہب کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹرز اچھی خاصی تعداد میں موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.