ETV Bharat / city

'ممتا بنرجی ملک کی غریب عوام کی آواز بن چکی ہیں'

ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک کی عوام کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان میں بی جے پی کو تنہا ٹکر دینے کی طاقت ہے۔

minister-javed-ahmed-khan-praise-cm-mamata-banerjee-to-stand-against-bjp

author img

By

Published : May 19, 2021, 8:25 PM IST

مغربی بنگال کے کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو سیکولر ازم کا علمبردار قرار دیا۔ وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ موجودہ وقت میں ملک میں ممتا بنرجی ہی سب سے بڑی سیاسی رہنما ہیں۔

ویڈیو

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نہ صرف ریاست مغربی بنگال بلکہ پورے ملک کی عوام کی ایک طاقتور آواز بن چکی ہیں۔'انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو ممتا بنرجی سے بڑی امید ہے۔ عوام کو لگتا ہے کہ ممتا بنرجی ہی بی جے پی کو مرکز سے اکھاڑ پھینک سکتی ہیں۔ اس لیے انہیں سیکولرازم کا علمبردار قرار دیا جاتا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ جہاں تک بنگال میں بدعنوانی کا معاملہ ہے تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ بنگال کے عوام اس معاملے کو دیکھ لیں گے'۔دوسری طرف کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے کہاکہ مغربی بنگال کے عوام کو گورنر جگدیپ دھنکر بالکل پسند نہیں ہیں۔'

ریاستی وزیر کے مطابق بنگال کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر کے لیے بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہ آئینی سربراہ کم بی جے پی کے رہنما زیادہ لگتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جہاں تک فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور رکن اسمبلی مدن مترا کی گرفتاری کا سوال ہے تو گورنر جگدیپ دھنکر کے پاس کسی کی گرفتاری کا حکم دینے کا اختیار نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان تعلقات کبھی بھی اچھے نہیں رہے۔ دونوں کے درمیان اکثر و بیشتر تلخ بیان بازی ہوتی رہتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.