ETV Bharat / city

Rampurhat Killing: فرہاد حکیم نے رامپور ہاٹ واقعہ پر سیاست کرنے کا اپوزیشن پر لگایا الزام

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 1:28 PM IST

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی لاشوں پر سیاست کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا رامپور ہاٹ میں آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے. اس پرتمام لوگوں کو افسوس ہے. اس معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی قائم کر دیا گیا ہے اور بہت جلد قصورواروں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔WB Minister Firhad Hakim Criticises Opposition Parties

فرہاد حکیم
فرہاد حکیم

مغربی بنگال کے رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی گاؤں میں آتشزنی کے واقعے میں دو بچوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت کا معاملہ طول پکڑ چکا ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رامپور ہاٹ سانحہ کو لے کر الزام تراشی اور لفظی جنگ بھی عروج پر پہنچ چکی ہے۔اسی درمیان ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی لاشوں پر سیاست کرنے سے اپوزیش جماعتوں کو گریز کرنا چاہیے۔WB Minister Firhad Hakim Criticises Opposition Parties

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ رامپور ہاٹ میں آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے. اس پر تمام لوگوں کو افسوس ہے۔ اس معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی قائم کر دیا گیا ہ ،اور بہت جلد قصورواروں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ تشویش کا باعث ہے، اپوزیشن جماعتیں غریب معصوم لوگوں کی لاشوں پر سیاست کر رہی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اس واقعے کے سہارے اپنی کھوئی ہوئی سیاسی زمین واپس حاصل کر لیں گی۔
مزید پڑھیں:Firhad Hakim: مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم کا متنازعہ بیان

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی لاشوں پر سیاست کا کھیل کھیلنا مایوس کن ہے اور مغربی بنگال کے لوگ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے، واضح رہے کہ پیر کی شب رامپور ہاٹ تھانہ کے باگٹی پنچایت کے نائب پنچایت پردھان بھدو شیخ کی نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے کئے گئے بم حملے میں موت ہوگئی تھی. اس واقعے کے چند گھنٹوں کے بعد دیر رات نامعلوم افراد نے باگٹی گاؤں کے دس سے بارہ گھروں میں آگ لگا دی تھی. آتشزدگی میں دو بچوں سمیت نو لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.