ETV Bharat / city

سی اے اے اور این آر سی کے نام پرسیاست بند ہونی چاہئے: فرہاد حکیم - بی جے پی کے ریاستی صدر

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی پر سیاست کو لے کر بی جے پی کے ریاستی صدر اور دوسرے رہنماوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

Local Leader
مقامی رہنما
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 9:40 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کے رہنماوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے نام پر عام لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا کھیل شروع کردیا ہے۔

بی جے پی کے رہنما آئے دن شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے نام پر بنگلہ دیشی شہریوں اور روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دیتے رہتے ہیں۔

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ اگر شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے نام پر لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے تو یقیناً ہم بھی اسی سیاست کریں گے۔ لیکن ایسا کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے۔ ڈرا دھمکا کر انتخابات جیتنے کی روایت دوسری ریاستوں میں ہے، اسے وہاں ہی رہنے دیا جائے تو بہتر ہے۔

Local Leader
مقامی رہنما
انہوں نے کہا کہ بی جے پی انتخابات جیتنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، لیکن بنگال میں یہ سب نہیں چلے گا۔وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بھارتی سیاست کی تاریخ کے کامیاب ترین سیاسی رہنما اور بنگال کے سابق وزیراعلی جیوتی باسو اور سابق وزیراعلی بدھا دیب بھٹاچاریہ بھی بنگلہ دیش سے آئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر اور بیرونی ریاستوں سے آنے والے رہنما سابق وزراء اعلی جیوتی باسو اور بدھادیب بھٹاچاریہ کو شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے نام پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔ بی جے پی کے رہنماؤں کے پاس اس کا کوئی جواب ہے۔ اگر ہے تو انہیں سرعام دونوں عظیم رہنماؤں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کا نیم برہنہ احتجاج، پولیس نے دہلی میں داخلے سے روکا

ترنمول کانگریس کے سینیئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ایل کے ایڈوانی سمیت نہ جانے کتنے سیاسی رہنما پاکستان سے آکر بھارت میں بسے۔ ان کے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کی جاتی۔ اس کی اصل وجہ کیا ہے اس پر بحث و مباحثہ کرانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش عوامی جلسے میں بنگلہ دیشی شہریوں اور روہنگیا مسلمانوں کے بیان بازی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.