وزارت داخلہ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق آج کی میٹنگ میں دارجلنگ کے رکن پارلیمنٹ راجو بشٹ کی قیادت میں گورکھا وفد نے گورکھاؤں اور خطے سے متعلق مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔ وزارت نے کہا ’’ مرکزی وزیر داخلہ نے تمام فریقین کی بات سنی اور نومبر میں مغربی بنگال حکومت کی دلائل کو سننے کے لیے نومبر میں مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں:
کولکاتا: تہواروں کے سیزن کے باوجود کپڑے کے تاجروں کو مالی نقصان کا سامنا
وزارت کے مطابق اگلے دور کی بات چیت کے لئےمغربی بنگال حکومت سے خاص طور پر سینئر عہدیداروں کو بھیجنے کے لئے کہا گیا ہے ۔اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی حکومت گورکھاؤں اور اس کے علاقے سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ دارجلنگ ہلز ، ترائی اور ڈوارس خطے کی ہمہ جہت ترقی اور خوشحالی مودی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔
یو این آئی