ETV Bharat / city

Irfan Pathan Arrives in Kolkata: عرفان پٹھان کی کولکاتا آمد، محمڈن اسپورٹنگ کی جیت - ETV BHARAT URDU

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعرفان پٹھان کی کولکاتا آمد کے ساتھ ہی محمڈن اسپورٹنگ نے کنکرے ایف سی(Kenkre Fc) کو ایک دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلے میں 0-1 گول سے شکست دے کر رواں آئی لیگ 22-2021 میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

عرفان پٹھان کی کولکاتا آمد،محمڈن اسپورٹنگ کی جیت

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 10:53 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع رشی بنکم چندرا فٹ بال اسٹیڈیم Shi Bankam Chandra Football Stadium میں آئی لیگ کے اس راؤنڈ میں محمڈن اسپورٹنگ اور کنکرے ایف سی (Kenkre Fc) کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا. دونوں جانب سے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن دونوں جانب سے کوئی گول نہیں ہو سکا۔

دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور کنکرے ایف سی کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔دونوں ٹیمیں میچ میں برابری پر رہیں۔

کھیل کے 71 ویں منٹ پر جوزف مارکوس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایک صفر سے پچھڑنے کے باوجود کنکرے ایف سی نے اسکور پر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔

کھیل کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے آئی لیگ کے ایک اہم میچ میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔ رواں لیگ میں اس کی یہ چھ میچوں میں پانچوں جیت درج کی۔

اس جیت کے ساتھ محمڈن اسپورٹنگ چھ میچوں میں پانچ جیت اور ایک ہار کی بدولت 15 پوائنٹ کے ساتھ لیگ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ گوکلم کیرالہ پانچ میچوں میں 13 پوائنٹ، راؤنڈ گلاس پنجاب چھ میچوں میں 11 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہے۔

دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور محمڈن اسپورٹنگ کے برانڈ ایمبیسڈر عرفان پٹھان آج شام کولکاتا پہنچے۔

محمڈن اسپورٹنگ کلب ٹنٹ میں کلب کے برانڈ ایمبیسڈر عرفان پٹھان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمڈن اسپورٹنگ بھارت کا مشہور اور تاریخی کلب ہے۔اس سے جڑ کر بے حد خوشی ہوئی۔ امید کرتا ہوں کہ یہ کلب آئی لیگ 22-2021 سیزن چمپیئن بن کر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لےگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.