ETV Bharat / city

ابھیشک بنرجی پر حملہ بی جے پی کی جھنجھلاہٹ کا ثبوت: موسم بے نظیر

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان موسم بے نظیر نوری نے تریپورہ میں ابھیشک بنرجی پر حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔

موسم بے نظیر نور
موسم بے نظیر نور
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 1:17 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی پر ترپورہ میں ہوئے حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان موسم بےنظیر نور نے تری پورہ میں ابھیشک بنرجی پر ہوے حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور ڈائمنڈ ہاربر سے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'تریپورہ میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ ابھیشک بنرجی مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ہیں۔ تریپورہ کی حکومت کو سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود ان کے لئے مناسب سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ ابھیشک بنرجی پر حملے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی ترنمول کانگریس کی پیش قدمی سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حملوں سے ترنمول کانگریس کی پیش قدمی پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔ بلکہ اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں :

عوام کی محبت اور بھروسہ کی پاسداری ہمارا فرض: ابھیشیک بنرجی

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ملی شکست کی وجہ سے بی جے پی بے چین ہے۔ اور اب اسے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا خطرہ لاحق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.