ETV Bharat / city

Masks Distributed in Garulia Municipality: گارولیا میونسپلٹی کی جانب سے ماسک کی تقسیم - کورونا گائیڈ لائن

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک تقسیم کئے گئے اور وبا سے متعلق شعور بیدار کیا گیا۔ Masks Distributed by Garolia Municipality۔

Masks Distributed by Garolia Municipality and Public Awakened
author img

By

Published : Jan 17, 2022, 9:20 AM IST

شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی Garolia Municipality of North 24 Parganas کی جانب سے سبزی فروشوں اور عام لوگوں کے درمیان ماسک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے سے متعلق شعور بیداری مہم بھی چلائی گئی۔

ویڈیو دیکھیے۔
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ North 24 Parganas کے گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رامن داس Raman Das اور بورڈ کی رکن صفیہ خاتون Safia Khatoon نے گارولیا بازار کا دورہ کیا اور لوگوں سے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ Administrative Board of Guerrero Municipality کے سربراہ رامن داس نے سبزی فروشوں اور عام لوگوں کے درمیان ماسک تقسیم کرتے ہوئے گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رامن داس نے کہا کہ مغربی بنگال کے کولکاتہ اور شمالی 24 پرگنہ کورونا سے پوری طرح متاثر ہیں اور اس میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے مدنظر عوام کے درمیان بیداری مہم ضروری ہے۔ بیداری مہم کی مدد سے ہی اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے. اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آج پورے گارولیا شہر میں ماسک تقسیم کی گئی ہے۔ لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بغیر ماسک پکڑے جانے پر سات دنوں کے لئے کورنٹائن کی سزا دی جائے گی۔ مزید پڑھیں:

گیارولیا میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ رامن داس کے مطابق اگلے ہفتے سوموار اور جمعرات کو تمام بازاروں اور دکانوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے جو ہدایت دی گئی ہے، تمام لوگوں کے لئے اس پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.