ETV Bharat / city

ہگلی: والدین اور بہن کو قتل کرنے کے بعد نوجوان کی خودکشی کی ناکام کوشش - etv bharat urdu

ذرائع کے مطابق ہگلی ضلع کے دھنیاکھالی کے رائے پاڑہ میں ایک شخص نے گھریلو تنازع کے سبب اپنے والدین اور بہن کا گلہ کاٹ کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ناکام کوشش کی۔

والدین اور بہن کو قتل کرنے کے بعد نوجوان کی خودکشی کی ناکام کوشش

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 2:05 PM IST

ہگلی ضلع کے دھنیاکھالی کے رائے پاڑہ میں ایک شخص نے گھریلو تنازع کے سبب اپنے والدین اور بہن کا گلہ کاٹ کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں جرائم اور گھریلو تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

کولکاتا کے، رابنسن اسٹریٹ، گڑیاہاٹ، جادب پور اور ہر آشتی، جنوبی 24 پرگنہ کے ٹھاکر پوکھر، مالدہ کے کالیا چک جیسا واقعہ ہگلی ضلع کے دھنیا کھالی کے رائے پاڑہ علاقے میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق ہگلی ضلع کے دھنیاکھالی کے رائے پاڑہ میں ایک شخص نے گھریلو تنازعہ کے سبب اپنے والدین اور بہن کا گلہ کاٹ کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ناکام کوشش کی۔

رائے پاڑہ علاقے میں واقع پرانے مکان میں والدین اور بہن کی لاش کے نزدیک نوجوان کو خون سے لت پت پایا گیا۔ مقامی باشندوں کی اطلاع پر دھنیاکھالی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت والد اسیم گھوشال، والدہ سابتری گھوشال اور بہن پلابی چٹرجی کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ پریم تھاش گھوشال کو شدید زخمی حالت میں برآمد کرکے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔گھریلو تنازع کےسبب ہی اس واردات کو انجام دیا گیا۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور پڑوسیوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

دوسری طرف ہڑوسیوں کا کہنا ہے کہ بہن پلابی چٹرجی بھائی پھوٹا تہوار کے موقع پر میکے آئی ہوئی تھی۔ اس کے سسرال میں کسی بات کو لے کر تنازع چل رہا ہے اسی وجہ سے گھر میں جھگڑا ہوا ہوگا اور اس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریم تھاش گھوشال مالی بحران میں بھی مبتلا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.