ETV Bharat / city

چمڑہ صنعت کی ترقی کے لیے نئے پلانٹ کا افتتاح

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 8:27 AM IST

Updated : Feb 9, 2021, 7:11 PM IST

بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے چمڑے کی سب سے بڑی صنعت کی مزید ترقی کے لیے نئے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بان تلہ لیدر کمپلیکس میں چار نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا آن لائن افتتاح کیا

ریاست مغربی بنگال چمڑے کی صنعت کا ایک اہم مرکز ہے، جس کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بان تلہ لیدر کمپلیکس میں چار نئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا آن لائن افتتاح کیا۔

واضح رہے کہ بان تلہ لیدر کمپلیکس اب پورے ایشیا میں چمڑے کی ٹریٹمنٹ کی سب سے بڑا پلانٹ بن جائےگا۔

چمڑہ صنعت کی ترقی کے لیے نئے پلانٹ کا افتتاح

چمڑے کی صنعت میں بنگال کو ایک اہم مقام حاصل ہے، اور مغربی بنگال میں چمڑے کی صنعت بے حد قدیم ہے، یہاں پر چمڑے کے ٹریٹمنٹ کے لیے منظم طور پر ریاستی حکومت کی طرف سے بان تلہ لیدر کمپلیکس کو قائم کیا گیا تھا۔

اس سے قبل کولکاتا کے توپسیا میں بڑے پیمانے پر ٹینری موجود تھے، اس صنعت سے بڑے پر مسلمان تاجر جڑے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دوسری ریاستوں سے بھی چمڑے کے کاروباری بنگال میں آرہے ہیں۔

چمڑے کی صنعت میں بنگال میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے تاہم ٹینری مالکان بھی زیادہ تر مسلمان ہی ہیں۔

ممتا بنرجی نے چمڑے کی سب سے بڑی صنعت کی مزید ترقی کے لیے نئے ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا

بان تلہ لیدر کمپلیکس میں چمڑے کے ٹریٹمنٹ پلانٹ ہے جہاں پر کچے چمڑے کو جوتے، بیگ اور دوسری مصنوعات تیار کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے۔

اس موقع پر ٹینرس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران احمد خان نے کہا کہ 'چار نئے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی وجہ سے بان تلہ لیدر کمپلیکس ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ صرف بنگال بلکہ پورے ایشیا میں سب سے بڑا ٹریٹمنٹ پلانٹ بن گیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'اب اس کی صلاحیت مزید 20 ملین لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ کانپور اور چنئی سے جو فیکٹریز یہاں آرہی ہیں ان کو ہم اس پلانٹ سے جوڑ سکتے ہیں جس سے یہاں پر روزگار بھی بڑھے گا، تاہم اس کے علاوہ نئی نئی کمپنیز بھی یہاں آئیں گی'۔

انہوں نے کہا کہ اس صنعت میں بڑے پیمانے پر مسلمان جڑے ہوئے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے اس صنعت کو مختلف وجوہات کے بنا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ بنگال میں ایسا کچھ نہیں ہے اس صنعت کو بہتر بنانے کے لیے ریاستی حکومت لگاتار کام کر رہی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس معاملے میں ریاست کی وزیراعلیٰ، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بہتر ہیں'۔

اترپردیش سے چمڑے کی صنعت بند ہورہی ہیں جبکہ اب یہاں بیرون ممالک کی کمپنیز آ رہی ہیں اور یہاں صنعت کے لیے بہتر ماحول ہے۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.