ETV Bharat / city

ہاتھرس سانحہ کے خلاف ممتا بنرجی کی احتجاجی ریلی کل

اترپردیش کے ہاتھرس میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کے دل دہلا دینے والے سانحہ کی چہار جانب مذمت کی جا رہی ہے۔

mamata
mamata
author img

By

Published : Oct 3, 2020, 2:19 AM IST

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بھی ٹویٹر پر اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ممتا بنرجی نے آئندہ کل یعنی 3 اکتوبر کو شام 4 بجے اس واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران ممتا بنرجی برلا پلانیٹیرئم سے میو روڈ گاندھی مجسمہ تک پیدل مارچ کریں گی جبکہ آج ترنمول کانگریس کی خاتون شاخ کی جانب سے دھرمتلہ میں موم بتی مارچ نکالا گیا۔

وہیں ترنمول کانگریس کے وفد کو جس طرح متاثرہ خاندان سے ملنے سے روکا گیا اور یوپی پولیس نے ترنمول کانگریس کے رہنما ڈیریک اوبرائن، کاکولی گھوش دستیدار اور دوسرے رہنماؤں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا۔ اس کے خلاف آج ترنمول کانگریس کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاندان سے ملاقات کے لئے مقامی انتظامیہ سے بار بار اپیل کرنے کے باوجود ان کو متاثرہ خاندان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دفعہ 144 کا حوالہ دے کر ان کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔ ہم پر امن طور پر متاثرہ خاندان سے ملنے جا رہے تھے۔ اس کے باو جود ہمیں ملنے نہیں دیا گیا۔ یوپی میں جنگل راج چل رہا ہے۔

ہاتھرس واقعہ پر ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ قصورواروں کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.