ETV Bharat / city

اپوزیشن رہنماؤں کو ممتا بنرجی کا خط - یر بی جے پی رہنماؤں کو خط

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے دوسرے مرحلے لیے گذشتہ روز یعنی یکم اپریل کو ووٹنگ ہے اور ریاست میں سیاست کا بازار گرم ہے۔ جہاں سیاسی جماعتیں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن کوشش میں ہے۔ اسی ضمن میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپوزیشن رہنماؤں کو خط لکھا ہے۔

Mamata Banerjee sends personal letter to non-BJP leaders

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 4:32 PM IST

Updated : Mar 31, 2021, 6:49 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈنے اپنا رہی ہیں اور اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن حکمت عملی اپناتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

دوسرے مرحلے کی پولنگ سے عین قبل وزیر اعلی ممتا بنرجی نے غیر بی جے پی رہنماؤں کو خط لکھا ہے۔

وزیر اعلی نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، شردھ پوار، ایم کے اسٹالین، الکھلیش یادو، ادھوٹھاکرے، ہمین سورین، اروند کیجریوال، نوین پٹنائک، جگن ریڈی، کے ایس ریڈی، فاروق عبداللہ، محبوبہ مفتی اور دیپانکر بھٹہ چاریہ وغیرہ کو خط لکھ کر بی جے پی کو شکت دینے کے لیے ان کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ممتا بنرجی نے غیر بی جے پی جماعتوں کے سربراہوں کو خط لکھ کر بی جے پی کے ذریعہ بھارت کی جمہوریت اور آئینی پر حملے کو اجاگر کیا ہے۔

ممتا بنرجی کے اس خط کو ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے آج جاری کیا ہے۔ اس خط کے ذریعہ اپوزیشن لیڈروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش گئی ہے۔ اس خط میں بی جے پی اور مرکزی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کا تفصیل سے ذکر ہے۔ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ جان بوجھ کر ملک کے وفاقی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ میرے اس خط کا مقصد بھارت کی جمہوریت کو لاحق خطرات کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعہ قومی دارالحکومت دہلی (ترمیمی) بل کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک "انتہائی سنگین" قدم ہے۔

اس قانون کے ساتھ ہی مرکز میں بی جے پی حکومت نے دہلی کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کے تمام اختیارات عملی طور پر چھین لیے ہیں اور انھیں مرکز کے نامزد نمائندے لیفٹیننٹ گورنر کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، دہلی کے غیر اعلانیہ وائسرائے، وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے لیے پراکسی کی حیثیت سے کام کر یں گے۔

تین صفحات پر مشتمل یہ خط کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار، ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کے اسٹالن، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل کے تیجسوی یادو، شیوسینا کے ادھو دو ٹھاکرے سمیت دیگر لیڈروں کے نام لکھا گیا ہے۔

یواین آئی

Last Updated : Mar 31, 2021, 6:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.