ETV Bharat / city

ممتابنرجی کی گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات - مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے والی

ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر سے راج بھون میں ملاقات کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

mamata-banerjee-meet-governor-jagdeep-dhankader

author img

By

Published : May 3, 2021, 10:39 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ اس کھیل میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کو ریکارڈ جیت ملی ہے۔

ممتا بنرجی کو 292 سیٹوں میں سے 215 سیٹز ملیں۔ 220 کا نعرہ دینے والی بی جے پی کو 75 سیٹز پر اکتفا کرنا پڑا۔

اسی درمیان گورنر جگدیپ دھنکر کی دعوت پر ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے والی ممتابنرجی ملاقات کرنے کے لیے راج بھون پہنچیں۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے ممتا بنرجی سے ملاقات کے دوران اسمبلی انتخابات 2021 اکثریت حاصل کرنے اور تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے پیشگی مبارکباد دی۔

گورنر جگدیپ دھنکر اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران حلف برداری تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے بھیانک طریقے سے بڑھتے ہوئے کیسز، اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں پر پانی اور ویکسینیشن کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر اور حکمراں ترنمول کانگریس کے درمیان اکثر و بیشتر کسی نہ کسی موضوع پر نوک جھوک ہوتی رہتی ہے۔ دونوں جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بھی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.