اطلاعات کے مطابق سوبھن دیب چٹرجی نے اسپیکر بمان بنرجی کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ جبکہ انہوں نے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بھوانی پور حلقہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
سوبھن دیب چٹرجی نے بھوانی پور حلقہ کو ممتا بنرجی کے لیے چھوڑا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو انتخابات میں نندی گرام حلقہ سے شکست ہوئی تھی جبکہ انہیں اندرون 6 ماہ رکن اسمبلی منتخب ہونا ہوگا۔
اسی لیے سوبھن دیب چٹرجی رکن اسمبلی کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے تاکہ بھوانی پور اسمبلی حلقہ سے ممتا بنرجی الیکشن لڑ سکیں۔ ممتا بنرجی، ماضی میں بھوانی پور حلقہ سے منتخب ہوئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق سوبھن دیب چٹرجی کو راجیہ سبھا کے لیے منتخب کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال ترنمول کانگریس کا راجیہ سبھا کی تین نشستوں پر قبضہ ہے۔