ETV Bharat / city

انتخابی مہم کے دوران ممتا زخمی، حملے کی سازش کا الزام - ٹی ایم سی کارکنان ناراض ہیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی انتخابی مہم کے دوران زخمی ہوگئیں۔ انہوں نے حادثے پر در عمل دیتے ہوئے سازش کا الزام لگایا ہے۔

mamata banerjee injured in nandigram west bengal

author img

By

Published : Mar 10, 2021, 7:16 PM IST

Updated : Mar 10, 2021, 8:22 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران زخمی ہوگئیں۔ اس معاملہ پر در عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے اسے حملہ کی سازش قرار دیا ہے۔ ممتا کے زخمی ہونے پر ٹی ایم سی کے کارکنان ناراض ہیں۔ وہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

ویڈیو

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ نندی گرام میں کچھ لوگوں نے انہیں ڈھکیل دیا ہے جس کی وجہ سےان کے پائوں میں شدید چوٹ لگی ہے۔

خیال رہے کہ آج ہی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام اسمبلی حلقے سے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ممتا بنرجی کو چار سے پانچ لوگوں نے دھکا دیا اس وقت ان کے ساتھ سیکورٹی اہلکار موجود نہیں تھے۔

ممتابنرجی نے کہا کہ انہیں جان بوجھ کر دھکا دیا گیا ہے وہ کولکاتا لوٹ رہی ہیں اور ڈاکٹر کو دکھائیں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اس معاملے کی شکایت کی جائے گی۔ دوسری جانب بی جے پی نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی عوامی ہمدرد لینے کے لیے ڈرامہ کررہی ہیں۔

یواین آئی

Last Updated : Mar 10, 2021, 8:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.