ETV Bharat / city

ممتا بنرجی نے ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات کی - شمالی بنگال میں نامعلوم بخار

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایس ایس کے ایم اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد کہاکہ بنگال کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ممتا بنرجی نے ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات کی
ممتا بنرجی نے ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات کی
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 10:56 PM IST

شمالی بنگال میں نامعلوم بخار سے بچوں کے شکار ہونے کی خبروں پر اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے مرکزی وزیر صحت کو خط لکھ کر مرکزی حکومت کی ٹیم بھیجنے کی درخواست کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاستی انتظامیہ ضمنی انتخاب میں مصروف ہے۔

اس دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایس ایس کے ایم اسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں سے ملاقات کی۔ محکمہ صحت کے چیف سکریٹری نارائن سوروپ نگم نے کہا کہ وائرس کی شناخت ہوگئی ہ ۔ ممتا بنرجی تقریبا ہر جمعرات کو ایس ایس کے ایم اسپتال آتی ہیں۔ بچے شمالی بنگال سے جنوبی بنگال تک نامعلوم بخار میں مبتلا ہورہے ہیں اور بچوں کی موت بھی ہورہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کلکتہ کے پانچ اسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے پر ایس ایس کے ایم میں میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے چیف سکریٹری نارائن سوروپ نگم نے کہا کہ ائرس کی شناخت ہو گئی ہے۔ پوری چیز کنٹرول میں ہے۔ مرنے والے بچوں کی تعداد مختلف ہے۔ بیماری کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انفراسٹرکچر بھی مناسب ہے، ادویات بھی بھیجی گئی ہیں۔ ہر چیز پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال: تعلیمی سرگرمیاں اور لوکل ٹرین خدمات کی معطلی میں 30 ستمبر تک توسیع

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے آج انفراسٹرکچر کی مزید ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ بستروں کی تعداد بڑھانے اور میڈیکل کالجوں میں نشستوں کی تعداد بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ کلکتہ میڈیکل میں پہلے ہی مزید 20 بستر شامل کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.