ETV Bharat / city

بایاں محاذ اور کانگریس نے گیارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین کو میمورنڈم دیا

بایاں محاذ اور کانگریس نے مشترکہ طور پر گیارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین کو متعدد مطالبات کے پیش نظر ایک میمورنڈم پیش کیا۔

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 5:40 PM IST

Chairman of the Guerrero Municipality
بائیں محاذ اور کانگریس نے گیارولیا میونسپلٹی کے چئیرمین کو میمورنڈم دیا

ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں بایاں محاذ اور کانگریس نے مشترکہ طور پر مختلف مطالبات کے پیش نظر احتجاج کیا۔ بایاں محاذ اور کانگریس نے مشترکہ طور پر گیارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین کو متعدد مطالبات کو لے عرضداشت پیش کیا۔ بایاں محاذ کی قومی سطح کی رہنما گارگی چٹرجی نے کہا کہ' سڑک کی مرمت، پانی سمیت مختلف مطالبات کو لے میونسپلٹی کے احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا جا رہا ہے۔ میونسپلٹی عوام کو سہولیات مہیا کرانے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ گیارولیا میونسپلٹی کے چیئرمین سنجے سنگھ نے کہا کہ 'بائیں محاذ اور کانگریس کی جانب سے عرضداشت پیش کی گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'عرضداشت میں بدعنوانی کو لے کر کوئی ذکر نہیں ہے۔ بدعنوانی کو لے کر سوال کرنا ہی ہے غلط ہے۔'

ترنمول کانگریس کے رہنما اور چئیرمین سنجے سنگھ نے کہا کہ میونسپلٹی نے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل انتظامیہ گیارولیا ٹاؤن کی ترقی کے لئے درجنوں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ مستقبل میں گیارولیا ٹاؤن ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے ہو گا۔

دوسری جانب فاروڈ بلاک ریاستی کمیٹی کے رکن نیمائی ساہا نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ میونسپلٹی عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کرے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

مزید پڑھیں: بی جے پی رہنما نے ترنمول میں واپسی کے قیاس کو خارج کیا

فاروڈ بلاک کے رہنما کا کہنا ہے کہ آئندہ 28 فروری تک بائیں محاذ اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر فیصلہ ہونے کا امکان روشن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.