انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئیرمین نوشاد صدیقی نے کہا کہ' امیدواروں کی فہرست حلیف جماعتوں کے ساتھ ہی جاری کی جائے گی۔ انڈین سیکولر فرنٹ کو اب تک 37 سیٹیں دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
میٹنگ سے نکلنے کے بعد انڈین سیکولر فرنٹ کے چیئیر مین نوشاد صدیقی نے کہا کہ سیٹوں کی تقسیم پر جاری بات چیت بہت حد تک حل ہو چکا ہے۔ انڈین سیکولر فرنٹ کی جانب سے شمالی بنگال میں کئی سیٹوں پر دعوی کیا گیا تھا لیکن کانگریس شمالی بنگال میں سیٹ دینے پر راضی نہیں تھی جس کی وجہ سے اتحاد میں اتفاق رائے نہیں ہورہا تھا۔ لیکن آج کی میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم پر بہت حد تک اتفاق رائے ہوگیا ہے'۔
میٹنگ کے بعد انڈین سیکولر فرنٹ کے چئیر مین نوشاد صدیقی نے کہا کہ' ہم نے شمالی بنگال میں کئی سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔ ہم نے مرشدآباد میں بھی کئی سیٹوں کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن مرشدآباد میں کانگریس سیٹ دینے کے لیے راضی نہیں ہے۔ گرچہ شمالی بنگال میں انڈین سیکولر فرنٹ کو اب تک 6 سیٹیں دینے پر اتفاق ہوا اور جنوبی بنگال میں ایک سیٹ ملی ہے۔ اب تک انڈین سیکولر فرنٹ کو کل 37 سیٹیں دینے پر مہر لگ چکی ہے۔
نوشاد صدیقی نے کہا کہ' بہت جلد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ ہماری کوشش رہے گی کہ حلیف جماعتوں کے ساتھ ہی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ' ترنمول کانگریس اور بی جے پی اس اتحاد کو اور انڈین سیکولر فرنٹ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن ہمارے درمیان کوئی نا اتتفاقی نہیں ہے۔'