ETV Bharat / city

لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کا وجود ہی خطرے میں - left and congress washedaway in assembly election

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کی گنتی جاری ہے لیکن لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کا مکمل طور پر صفایا ہو چکا ہے۔

left-and-congress-washedaway-in-assembly-election

author img

By

Published : May 2, 2021, 4:12 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ رجحانات کے مطابق ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس غیر معمولی اکثریت کے ساتھ مسلسل تیسری بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔

ویڈیو

بی جے پی سب سے بڑی اور مضبوط اپوزیشن پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو محض تین سیٹیں ملی تھیں۔ تاہم اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں حیرت کی بات یہ رہی ہے کہ لیفٹ فرنٹ اور کانگریس پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کی تمام کوششوں کے باوجود ابھی تک ایک ہی سیٹ حاصل کر پائی ہے۔

اسمبلی انتخابات میں لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کا اسمبلی انتخابات 2021 میں صفایا ہو چکا ہے۔ متحدہ اتحاد کے تمام بڑے رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لیفٹ فرنٹ کے محمد سلیم، سوجن چکرورتی، سومیک لہری، سوریہ کانت مشرا، اشوک بھٹاچاریہ سمیت تمام رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری طرف آل انڈیا کانگریس کے بھی تمام رہنماؤں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کانگریس کے لیے کہیں سے کوئی اچھی خبر نہیں آ رہی ہے۔

فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔

عباس صدیقی سمیت لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کے اعلیٰ رہنما ممتابنرجی کی غیر معمولی کامیابی کے درمیان لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.