ETV Bharat / city

کہیں کورونا گائیڈ لائن پر عمل تو کہیں خلاف وزری

ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں چار اضلاع کی 35 سیٹوں پر ووٹنگ کے دوران کہیں کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے تو کہیں کورونا گائیڈ لائن کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 4:17 PM IST

last phase of assembly election going on under corona guidelines

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست کے چار اضلاع کولکاتا، بیربھوم، مالدہ اور مرشدآباد کی 35 سیٹوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کے دوران کہیں کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے تو کہیں گائیڈ لائن کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

ویڈیو

بیشتر پولنگ مراکز پر ووٹرز خودبخود سماجی فاصلہ بنا کر ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے دکھائی دیے تو کہیں اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آئے۔

حالانکہ انتخابی کمیشن، کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس نے پولنگ مراکز پر سماجی فاصلے کی نشاندہی کے لیے دائرے بنا رکھے تھے۔ اس کے باوجود مختلف مقامات پر کچھ لوگ اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

پولیس انتظامیہ بھی ووٹرز پر کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنے کے لیے سختی برتنے سے گریز کرتا نظر آیا۔ اس سلسلے میں لوگوں اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیے۔

واضح رہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ٹی بی این رادھا کرشنن چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد سے ہی الیکشن کمیشن کو کورونا گائیڈ لائن پر عمل درآمد کرانے کے لیے پھٹکار لگاتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.