ETV Bharat / city

شاپنگ مال میں آتشزدگی کئی گاڑیاں جل کر خاک

author img

By

Published : Oct 4, 2019, 1:06 AM IST

مغربی بنگال کی داراحکومت کولکاتا کے سالٹ لیک میں واقع ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

شاپنگ مال کے تہہ خانے سے آگ کی شروعات ہوئی اور دیکھتے دیکھتے دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلا نہیں ہے۔

آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 9گاڑیوں کا استعمال کیا گیا۔ خطرے کی گھنٹی کے بجنے کے فوری بعد پورے شاپنگ مال کو جلد سے جلد خالی کرالیا گیا۔ سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ شاپنگ مال سے ایک ایک شخص کو نکال دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ تہہ خانے میں کئی گاڑیاں پارکنگ میں کھڑی تھیں جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

Intro:کولکاتا کے سالٹ لیک میں شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں لگی آگ دمکل کے 12 انجن موقع پر آگ بجھانے کی کوشش جاری.

Body:کولکاتا کے سالٹ لیک میں ایک شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں لگی آگ متعدد گاڑیاں خاکستر موقع پر دمکل کے 12 انجن پہنچ چکے ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے آج شام چار بجے کے قریب شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں آگ لگ گئی جس کے فوراً بعد محکمہ دمکل کو اطلاع دی گئی جس کے موقع پر دمکل کے 12 انجن پہنچ کے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں ویلڈنگ کا کام ہو رہا متھا اسی وجہ سے آگ لگی ہے محکمہ دمکل نے اندیشہ ظاہر کیا ہے بیسمنٹ میں موجود گاڑیوں میں دھماکے کی آواز سنی جا رہی ہے. پارکنگ میں دمکل کے اہلکاروں کو داخل ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بعد میں ماسک پہن کر دمکل اہلکار پارکنگ میں داخل ہوئے دو گھنٹے کی مسقت کے بعد بھی آگ پر قابو پانے میں کامیابی نہیں ملی ہے لیکن آگ جہاں سے پھیل رہی ہے اس کی نشاندہی کی جا چکی ہے پارکنگ کے دروازے اور کھڑکیوں کو توڑنے کی کوشش جاری ہے لیکن مال میں آگ بجھانے والی نظم جس میں آگ لگنے کی صورت میں خود بہ خود پانی کے فوارے کارہ جاتے ہیں وہ نہیں جس کی وجہ سے پریشانی ہو رہی ہے مال میں کام کرنے والے ایک محافظ راجو جیسوال نے بتایا کہ اچانک بیسمنٹ میں آگ لگ گئی جب میں اپنی بائک نکالنے گیا تو دیکھا کہ بائک جل کر راکھ ہو گئ ہے وہاں مزید 40 سے 50 گاڑیاں ہیں. دمکل وزیر سجیت باسو موقع پر پہنچ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پارکنگ بیسمنٹ میں ہے اسی لئے آگ پر قابو پانے میں دشواری ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ مال میں آگے سے بچنے والی نظم موجود نہیں اس کی جانچ کی جائے گی دمکل اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.