ETV Bharat / city

کولکاتا: تاریخی کافی ہاؤس میں رونقیں واپس آگئیں

کولکاتا شہر میں کئی ایسے مقامات ہیں جو عالمی سطح پر مقبول ہیں۔ ایسے ہی ایک تاریخی مقامات میں کافی ہاؤس کا شمار ہوتا ہے۔

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 10:47 PM IST

Kolkata's Iconic Indian Coffee House Reopens After Over 3 Months

کولکاتا کے کالج اسٹریٹ میں موجود کافی ہاؤس کا شمار فن کاروں شاعروں اور ادیب کی پسندیدہ جگہوں میں ہوتا ہے۔ بنگال کے معروف ترین شخصیات کا یہاں تواتر سے آمد ہوتی رہتی تھی آج بھی یہ جگہ شاعروں ادیبوں اور فن کاروں کی آماجگاہ ہے۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے بھی یہاں آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ لاک ڈاؤن کے بعد کافی ہاؤس کھلنے سے ایک بار پھر سے رونقیں لوٹ آئی ہیں۔

ویڈیو

ان لاک 2 کے بعد آہستہ آہستہ زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔کولکاتا شہر اپنی ثقافتی سرگرمیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔کولکاتا میں کئی ایسے تاریخی مقامات ہیں جہاں ہر وقت لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔ ایسے ہی مقامات میں کولکاتا کے کافی ہاؤس کا شمار ہوتا ہے۔کافی ہاؤس میں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں میں سرگرداں رہنے والے افراد اکثر جمع ہوتے ہیں۔کافی ہاؤس ہمیشہ سے ہی ادیبوں شاعر و اور گن کاروں کی پسندیدہ جگہ رہی ہے۔

مغربی بنگال کے معروف شخصیات کا یہاں آنا جانا لگا رہتا تھا۔ فلمی ہشتیوں میں منا ڈے،ستیہ جیت رے اور مرنال سین کا نام اہم ہے۔ منا ڈے کا ایک گانا بھی کافی ہاؤس اور اس میں ہونے والے اڈوں کے متعلق ہے۔"کافی ہاؤسر شئی اڈہ ٹا " یہ گنا کافی مقبول ہوا تھا اور آج بھی بہت شوق سے سنا جاتا ہے۔102 دنوں کے بعد ایک بار سے کافی ہاؤس کی رونقیں لوٹ گئیں ہیں۔

اہل کولکاتا ایک بار کافی ہاؤس کی طرف رخ کر رہے۔ کافی ہاؤس آنے والے ایک شخص نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے کہا کہ کافی دنوں بعد کافی ہاؤس آکر بہت اطمنان محسوس کررہا ہوں۔ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے اس بہتر جگہ کوئی نہیں ہو سکتی ہے۔

کافی ہاؤس ورکرس ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری اٹل کمار پہاڑی نے بتایا کہ کافی ہاؤس ایک تاریخی جگہ ہے ہندوستان کے علاوہ غیر ممالک میں بھی یہ مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن بھارت آئے تھے تو وہ کافی ہاؤس دیکھنا چاہتے تھے پوری تیاری بھی ہو چکے تھی لیکن آخری وقت میں تحفظات کے مد نظر ان کا دورہ منسوخ ہو گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.