ETV Bharat / city

کولکاتا: اقلیتی طبقے نے کھیلا ہوبے دیوس جوش و خروش کے ساتھ منایا

مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں استعمال ہوئے کھیلا ہوبے نعرے کو ریاستی سرکار نے کھیلا ہوبے دیوس میں تبدیل کر دیا ہے۔ کولکاتا میں دیگر طبقات کے ساتھ ساتھ کھیلا ہوبے دیوس کو اقلیتی طبقے نے بھی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

wb_kol_minority youth welcome cm mamata banerjee decision to celebrate khela hobey divas _wbur10001
کھیلا ہوبے دیوس
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 10:42 AM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے پسندیدہ منصوبہ کھیلا ہوبے دیوس (Khela Hobey Divas, Sports Day ) کے انعقاد کو لے کر اقلیتی طبقے کے لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔

مغربی بنگال کے علاوہ تری پورہ سمیت ملک کی 15 ریاستوں میں بھی کھیلا ہوبے دیوس کا اہتمام کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

ریاست کے تمام اضلاع میں کھیلا ہوبے دیوس کے کامیاب انعقاد کو لے کر تمام لوگوں بالخصوص اقلیتی طبقے کے نوجوانوں میں جوش و خروش پایا گیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اقلیتی طبقے کے لوگوں سے اس سلسلے میں بات چیت کی اور ان کی رائے جاننے کی کوشش کی، تو تمام لوگوں نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

آفاق فٹبال کلب محمڈن اسپورٹنگ کے سینیئر نائب صدر اشتیاق احمد (راجو) نے کہا کہ ’’کھیلا ہوبے دیوس‘‘ کو اقلیتی طبقے کے نوجوانوں نے سنجیدگی سے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ فٹبال گراؤنڈ میں زبردست بھیڑ کو دیکھنے سے ہی پتہ چلتا ہے کہ نوجوانوں میں اس کی کتنی اہمیت ہے اور انہوں نے اسے کس طرح سے لیا ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ کے سینیئر نائب صدر اشتیاق احمد نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کھیل کی بدولت عام لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کی اور اس میں انہیں کامیابی ملی ہے۔ 2021 سے یہ کھیل شروع ہوا ہے اور اس کا خاتمہ 2024 میں ہو گا۔

مزید پڑھیں: کولکاتا: کھیلا ہوبے کے تحت مقابلوں کا انعقاد

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس کے کھیلا ہوبے نعرے نے لوگوں میں مقبولیت حاصل کی تھی اور ہر عمر کے لوگوں کی زبان پر کھیلا ہوبے کھیلا ہوبے کا نعرہ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.