ETV Bharat / city

کلکتہ میٹرو سروس 14 یا 15 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان

میٹرو انتظامہ نے بنگال حکومت اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے بعد 8 ستمبر کو میٹرو سروس شروع کرنے کے پروگرام کو موخر کردیا۔

کلکتہ میٹرو سروس
کلکتہ میٹرو سروس
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 8:17 PM IST

آن لاک 4.0 شروع ہونے کے بعد 8 ستمبر سے کلکتہ میٹرو سروس شروع ہونے والا تھا تاہم میٹرو انتظامہ نے بنگال حکومت اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے بعد 8 ستمبر کو میٹرو سروس شروع کرنے کے پروگرام کو موخر کر دیا ہے اور اب 14 یا 15 ستمبر سے میٹرو سروس شروع ہو سکتی ہے۔

میٹروانتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے آج ریاستی سیکریٹریٹ میں سینئر افسران جس میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیدار، کلکتہ پولیس کمشنر انوج شرما، ڈائریکٹر جنرل آف پولس، کلکتہ میونسپلٹی کے عہدیدار اورمحکمہ صحت کے عہدیدار شریک تھے کے ساتھ میٹنگ کی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور میٹروانتظامیہ میٹروسروس شروع کرنے کی جلدبازی میں نہیں ہے۔ توقع ہے کہ یہ خدمت 14 یا 15 ستمبر سے میٹروسروس شرع ہوجائے گی۔ صفائی کا کام مختلف اسٹیشنوں پر پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔میٹنگ میں معاشرتی فاصلے اور حفظان صحت پر غور کیا گیا۔میٹنگ میں کئی اہم فیصلہ کئے گئے ہیں۔میٹرو سروس شرع ہونے سے قبل مسافروں کو اطلاع دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نواب واجد علی شاہ کے اہل خانہ کے گھر 'شبِ عاشورہ' متاثر

ذرائع کے مطابق میٹرو انتظامیہ نے سیکورٹی کے لئے کلکتہ پولیس کی مدد طلب کی ہے۔ میٹروانتظامیہ کے مطابق اسٹیشن کا اندرونی حصہ میں سیکورٹی کی ذمہ داری میٹرو انتظامیہ کے پاس ہے۔بھیڑ پر قابو پانے کیلئے میٹرو نے پولس سے مدد طلب کی ہے۔مغربی بنگال حکومت نے بھی میٹرو سروس چلانے کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کلکتہ میٹرو ریل کے چیف تعلقات عامہ کے آفیسر اندرانی بندوپادھیائے نے کہا کہ شروع میں ٹوکن نہیں ملے گا۔جن کے پاس اسمارٹ کارڈ ہوں گے وہی میٹرو کا سفر کرسکیں گے اور ہر اسٹیشن پر اسمارٹ کارڈ کوریچارج کرنے کیلئے ایک کاؤنٹر کھلا جائے گا۔اس کے علاوہ کلکتہ میٹرو ریلوے کے ایپ کے ذریعہ بھی ری چارج کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.