ETV Bharat / city

ریاستی حج کمیٹی مغربی بنگال کا بیت الحجاج کووڈ سینٹر میں تبدیل

ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے مد نظر ریاستی حج کمیٹی مغربی بنگال نے کولکاتا کے نیو ٹاؤن میں موجود بیت الحجاج کو کورونا سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا۔ گذشتہ برس بھی بیت الحجاج میں کورونا کے سینکڑوں مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا تھا۔

kolkata hajj house converted into covid centre

author img

By

Published : Apr 28, 2021, 10:32 PM IST

ریاستی حج کمیٹی نے گذشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران بیت الحجاج نیوٹاؤن کو کورونا کے مریضوں کے لیے کوارنٹائن سینٹر میں تبدیل کر دیا تھا۔ اس بار بھی ریاستی حج کمیٹی نے نیو ٹاؤن میں موجود بیت الحجاج کو کوارنٹائن سینٹر اور سیف ہوم میں تبدیل کر دیا ہے جس میں کورونا سے متاثر مریضوں کے لیے بیڈ کا انتظام ہے اور ان کا علاج بھی کیا جائے گا۔

ویڈیو

مغربی بنگال ریاستی حج کمیٹی کے ایکزیکٹیو افسر محمد نقی نے بتایا کہ ریاستی حج کمیٹی کے نیو ٹاؤن میں موجود بیت الحجاج و امپاورمنٹ سینٹر کو کورونا سے متاثر مریضوں کے علاج کے لیے اور کوارنٹائن سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔ یہاں پر گذشتہ 9 اپریل سے کورونا کے مریضوں کا علاج بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ فی الوقت یہاں پر 171 کورونا کے مریضوں کو رکھا گیا یے۔ جب ان کی کوارنٹائن کی مدت پوری ہو جائے گی پھر ان کو گھر بھیج دیا جائے گا۔'

ریاستی حج کمیٹی کے میڈیا کو آرڈینیٹر اعجاز احمد نے بتایا کہ 29 ،افراد یہاں سے صحت یاب ہوکر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں جن کو سیف ہوم میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا ہے سیف ہوم 300 بیڈ کا انتظام ہے۔ روزانہ وقت پر ڈاکٹرز آکر مریضوں کو دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ کچھ ڈاکٹرس بیت الحجاج میں ہی رکیں ہوئے ہیں۔

گذشتہ برس تبلیغی جماعت کے لوگوں کو بھی یہاں کوارنٹائن کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.